تازہ ترین
بغیر اڑے دنیا کا سفرکرانے والی ائر لائن

بغیر اڑے دنیا کا سفرکرانے والی ائر لائن

ٹوکیو(15 فروری 2018)جاپان میں ایک ایسی ائرلائن ہے جو کہ بغیر اڑے دنیاکے شہروں کے سفر کراتی ہے۔

اس جہاز میں مسافر بورڈنگ پاس بھی لیتے ہیں، سیٹ بیلٹ بھی باندھتے ہیں مگر یہ پرواز نہیں کرتا۔فرسٹ فلائٹ نامی ائرلائن نے اس ہفتے  پہلی بار 360ڈگری ورچوئل ریئلٹی پر فرانس کے روشنیوں کے شہر پیرس کا دورہ کرایا۔

مسافروں کاکہناتھا کہ پیرس کا حقیقی سفر مہنگا بھی اوراس میں وقت بھی بہت زیادہ صرف ہوتاہے۔ ورچوئل ریئلٹی پر پیرس گھومنے والے مسافروں کاکہناتھاکہ اگلی دفعہ وہ روم کادورہ کرنا چاہیں گے۔یورپ کے حسین  شہرپیرس کا اس ائرلائن کے ذریعے صرف 62ڈالر میں کیاگیا۔ کمپنی کاکہناہے کہ جب سے اس نے ورچوئل ریئلٹی کی ائرلائن کا2016میں آغاز کیاہے۔اس کےبعد سے اس کی پروازیں کسی دن خالی نہیں ہوتیں۔

مرکزی ٹوکیو میں واقع یہ پرواز ہوائی، نیویارک، پیرس، روم کا ورچوئل ٹوئر کراتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

چینی پولیس کا مشتبہ افراد کی تلاش کےلیے خصوصی سن گلاسزکااستعمال

بریکنگ نیوز فراہم کرنے والا فیس بک کا نیا فیچر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top