تازہ ترین
لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

لاہور: پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

لاہور: (9 جنوری 2018) پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے دبئی روانہ ہوگئی۔ ٹیم بارہ جنوری کو عجمان میں روایتی حریف بھارت سے مدمقابل ہوگی۔

دبئی روانہ ہونیوالوں میں چار آفیشلز اور نو کھلاڑی شامل ہیں۔ نثارعلی کی قیادت میں قومی بلائنڈ ٹیم تین بجکر پینتیس منٹ پر نجی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہوئی۔ٹیم آفیشلز میں ہیڈ کوچ عبدالرزاق،بیٹنگ کوچ مسعود جان اور ٹرینر طاہر بٹ شامل ہیں۔ ٹیم کے باقی کھلاڑی ویزا جاری ہونے پر دبئی جائیں گے۔ پاکستانی ٹیم بارہ جنوری کو عجمان کے گراؤنڈ میں روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دیدی

ڈک ورتھ لوئس قانون :کیویز کے خلاف پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

Comments are closed.

Scroll To Top