تازہ ترین
باجوڑ ایجنسی: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا، 7افراد زخمی

باجوڑ ایجنسی: کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا، 7افراد زخمی

باجوڑ ایجنسی:(16جولائی،2017) باجوڑ ایجنسی میں کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سات افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ 

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں دھماکہ تقریباً ساڑھے سات بجے کیا گیا، جس کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق کرکٹ گراؤنڈ میں دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیاگیا ہے، دھماکے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پہنچ گئیں اور دھماکے والی جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

دوسری طرف خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے ملک دین خیل میں بھی بارودی مواد سے دھماکا کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بارودی مواد ایف سی کو پانی فراہم کرنے والے واٹر ٹینکر کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے:

باجوڑ ایجنسی : تحصیل ارنگ میں اسکول وین پر ریمورٹ دھماکہ، بچہ جاں بحق

باجوڑ ایجنسی: فرنٹیرکور نے تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

Comments are closed.

Scroll To Top