تازہ ترین
تیسرا ون ڈے: کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو 183 رنز کی عبرتناک شکست

تیسرا ون ڈے: کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو 183 رنز کی عبرتناک شکست

ڈونیڈن: (13جنوری، 2018) نیوزی لینڈ نے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کوشکست دیتے ہوئے سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہیں۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

تفصیلات کے مطابق ڈونیڈن میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 257 رنز بنائے۔کیوی کپتان کین ولیمسن 73 ، روس ٹیلر 52 اور مارٹن گپٹل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور رمان رئیس نے 3،3، شاداب خان نے 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔جواب میں قومی ٹیم نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 257 رنز کے جواب میں پوری ٹیم 74 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

دو سو ستاون رنز کے جواب میں پاکستان کی اننگز کا آغاز تباہ کن انداز میں ہوا، صرف 2 کے مجموعی اسکور پر 3 وکٹیں گری، اظہر علی 0، فخر زمان 2 اور محمد حفیظ 0 پر پویلین لوٹے۔بعد ازاں مڈل آرڈر بھی بری طرح ناکام ہوئی شعیب ملک 3 ، شاداب خان 0، فہیم اشرف 10، حسن علی ایک رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کی جانب سے رومان رئیس نے سب سے زیادہ 16 رنز اسکور کئے، کپتان سرفراز احمد 14 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے، کیوی فاسٹ باولر ٹرینٹ بولٹ نے پاکستان کی بیٹنگ لائن کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا اور 17 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں ۔تیسرے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد کیویز نے پانچ میچوں کی سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی ہیں ، اس سے قبل ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس طریقے کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

جبکہ دوسرے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ:پاکستان کے خلاف بھارت کی جیت

آئی سی سی کو سیکیورٹی کمپنی کی سروسز حاصل کرنے کیلئے راضی کرلیا، نجم سیٹھی

 

Comments are closed.

Scroll To Top