تازہ ترین
بل گیٹس کا پاکستان کےلیے امداد بڑھانےکااعلان

بل گیٹس کا پاکستان کےلیے امداد بڑھانےکااعلان

واشنگٹن (15جنوری،2018)مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے پاکستانی امداد بڑھانے کا اعلان کردیاہے۔امریکا نے پاکستان پر الزام تراشیوں کے بعد امداد بند کی، مگر دنیا بھر میں پاکستان کی کوششوں کے اعتراف میں امداد جاری رکھی ہوئی ہے ۔ 

دنیا کے امیر ترین آدمی اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان کی مالی امداد میں اضافہ کرنے کااعلان کیا ہے ۔

بل گیٹس دنیا کے مختلف ممالک کے علاوہ پاکستان میں پولیو کے خاتمے اور صحت کے دیگر شعوبوں میں امداد دیتے ہیں ۔

 

نیشنل ہیلتھ سروس کو بل گیٹس فاونڈیشن کی جانب سے اس حوالے سے خط بھی موصول ہوا ہے۔

خط میں یہ بھی بتایا گیاہے کہ امداد پولیو کے خاتمے کےلیے ہی نہیں بلکہ دیگر شعبوں میں بھی بڑھائی جارہی ہے۔

مائیکروسافٹ کےبانی نے پاکستان کی دیگر شعبوں میں امداد بڑھانےکےلیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی بھی نامزد کی ہے جو کہ بہت جلد وزارت کے نمائندوں سے ملاقات کرے گی۔

یہ بھی پڑھیے

صحرائے صحارہ میں 40سالوں میں تیسری برفباری

کے پی : کوہاٹ میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت

Comments are closed.

Scroll To Top