تازہ ترین
وزیراعظم غیرپیشہ ورانہ انداز میں خارجہ امور چلا رہے ہیں،بلاول بھٹو

وزیراعظم غیرپیشہ ورانہ انداز میں خارجہ امور چلا رہے ہیں،بلاول بھٹو

گلگت: (22 نومبر 2018) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ خان صاحب غیر پیشہ ورانہ انداز میں خارجہ امور چلا رہے ہیں،بیرون ملک جا کر بھی سیاست کی باتیں کررہے ہیں،اورایسی باتیں کرتے ہیں جیسے کنٹینر پر کھڑے ہوں۔

تفصیلات کے مطابق گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ غیر جمہوری قوتوں نے پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی، ابتک صرف انتقامی کارروائی کی گئی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

 

انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے کرپشن کیخلاف کوئی اقدام نہیں کیا، جبکہ عمران خان سیاسی مخالفین پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں، ہم نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے اور اب اس کٹھ پتلی حکومت کا بھی مقابلہ کریں گے۔گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان کا غیر پیشہ ورانہ انداز سے خارجہ پالیسی چلانا افسوسناک ہے، وہ بیرون ملک سیاسی مخالفین کیخلاف باتیں کرتے ہیں، وزیراعظم بیرون ملک وفاق کی نمائندگی کریں، وزیراعظم ملک کی حمایت کیلئے جاتے ہیں لیکن ملکی سیاست ڈسکس کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلزپارٹی کا 30 نومبر کو سکھر میں یوم تاسیس منانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا علیمہ خان کی جائیداد، شوکت خانم کی فنڈنگ پر جی آئی ٹی کا مطالبہ

 

Comments are closed.

Scroll To Top