تازہ ترین
کوٹ لکھپت جیل میں بلاول کی نواز شریف سے ملاقات

کوٹ لکھپت جیل میں بلاول کی نواز شریف سے ملاقات

لاہور:(11 مارچ 2019) ملکی سیاست میں بڑی تبدیلی آئی ہے، جہاں چیئرمین بلاول بھٹو کی کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیراعظم سے ملاقات جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کوٹ لکھپت جیل کے خصوصی سیل میں پہنچے تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے جیل کے کمرے سے نکل کر ان کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے معانقہ اور مصافحہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول زرداری نے سب سے پہلے نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور کہا کہ میاں صاحب، ہمیں آپ کی خرابی صحت پر تشویش ہے، ساتھ ہی چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنے والد آصف زرداری کی طرف سے بھی نواز شریف کی خیریت دریافت کی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بلاول بھٹو کے ساتھ آنے والے پیپلز پارٹی کے باقی رہنماؤں سے بھی فردا فردا ملے، بلاول بھٹو کے ساتھ کوٹ لکھپت جیل جانے والے رہنماؤں میں قمر زمان کائرہ، مصطفیٰ کھوکھر سمیت پنجاب کے اہم رہنما شامل ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top