تازہ ترین
دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سموسہ

دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سموسہ

لندن: (24 اگست 2017) دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سموسہ تیار کرلیا گیا۔ سموسے میں مرغی اور آلو سمیت دیگر سبزیوں اور مصالحوں کا استعمال کیا گیا۔لندن میں مسلم ایڈ چیریٹی کے نوجوانوں نے دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی سموسہ تیار کرلیا۔ اس انوکھے سموسے کو بنانے کیلئے مرغی اور آلو سمیت دیگر سبزیوں اور مصلاحوں کا استعمال کیا گیا اور اسے بڑے برتن میں ڈیپ فرائی کیا گیا۔ دنیا کے سب سے بڑے اور وزنی سموسے کو تیار ہونے میں 15 گھنٹے لگے۔سموسے کو بے گھر افراد میں بھی تقسیم کیا گیا۔اس سموسے کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی دنیا کا سب سے بڑا اور وزنی ترین سموسہ قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کا سب سے لمبا صوفہ

دنیا کے مہنگے ترین چپس

 

Comments are closed.

Scroll To Top