تازہ ترین
بھونیشور: عالمی کپ ہاکی کے دو راؤنڈز مکمل ہو گئے

بھونیشور: عالمی کپ ہاکی کے دو راؤنڈز مکمل ہو گئے

بھونیشور: (6 دسمبر 2018) بھونیشورمیں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دو راؤنڈز مکمل ہو گئے ہیں۔ ارجنٹائن، آسٹریلیا، بھارت اورجرمنی اپنے گروپ میں سرفہرست ہیں۔ نیوزی لینڈ، چین، بیلجیئم اور ہالینڈ کی دوسری پوزیشن ہے۔

بھونیشور میں جاری عالمی کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دو راؤنڈز مکمل ہوگئے۔ جس کے بعد ارجنٹائن، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اورجرمنی اپنے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن پرفائز ہیں  جبکہ نیوزی لینڈ، چین، بیلجیئم اور ہالینڈ کی دوسری پوزیشن ہے۔ آج گروپ اے کے دو میچز کھیلے جا رہے ہیں۔ اسپین کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے اور ارجنٹائن کا فرانس سے ہوگا۔ گروپ میچز میں ہرپول سے ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم براہ راست کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلے گی۔ دوسرے اور تیسرے نمبرکی ٹیموں کو فائنل آٹھ میں جگہ بنانے کے لیے کراس اوور میچ کھیلنے کا ایک اور موقع ملے گا۔گروپ ڈی میں جرمنی پہلے اور ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان اور ملائیشیا باہمی ڈرا میچ کی بدولت ایک ایک پوائنٹ حاصل کرسکے ہیں۔پاکستان بہتر گول اوسط  پر تیسرے نمبر پر ہے۔ کراس اوور کھیلنے کے لیے گرین شرٹس کوآخری گروپ میچ میں ہالینڈ سے اور ملائیشیا کی جرمنی سے شکست یا ڈرا کی ضرورت ہے۔ چوتھے نمبر  پر آنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ 1-1 سے برابر

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا

Comments are closed.

Scroll To Top