تازہ ترین
لاہور: بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچ گئی

لاہور: بیگم کلثوم نواز کی میت پاکستان پہنچ گئی

لاہور: (14 ستمبر 2018) بیگم کلثوم نواز کی میت کو لانے والا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا۔ بیگم کلثوم نواز کے بیٹے حسن اور حسین نواز پاکستان نہیں آئے۔

بیگم کلثوم نواز کی میت لانے والی پی آئی اے کی پرواز 758 چھ بج کر اننچاس منٹ پر لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی۔ بیگم کلثوم نواز کےبیٹےحسن اورحسین نواز پاکستان نہیں آئے۔ شہباز شریف سمیت فیملی کےاراکین کلثوم نواز کی میت کے ہمراہ ہیں۔ حسین نوازکی اہلیہ سائرہ صالح، اسماڈار، حلیمہ ڈار، عثمان ڈار، ڈاکٹر عدنان خان، فیصل ٹوانہ، آصف بیگ مرزا، خدیجہ مرزا بھی ساتھ ہیں۔ میت کےساتھ آنےوالے تیرہ عزیزحج ٹرمینل سے باہر آئیں گے جبکہ بیگم کلثوم نواز کی میت طیارے سےایمبولینس میں منتقل کی جائے گی۔

ایئرپورٹ کے اندر سات گاڑیوں اور ایک ایمبولینس کو جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ حمزہ شہباز، سلمان شہباز، یوسف عباس، عزیز عباس اور عطا تارڑ میت لینے ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔ لاہور ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کےسخت انتظامات ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری ایئرپورٹ پرتعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بیگم کلثوم نواز کا جسد خاکی پاکستان کیلئے روانہ

نوازشریف،مریم نواز، کیپٹن ر صفدر کی پیرول پر رہائی کی مدت بڑھا دی گئی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top