تازہ ترین
ایفی ڈرین کیس : علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر کے بینک اکاؤئنٹس منجمد

ایفی ڈرین کیس : علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر کے بینک اکاؤئنٹس منجمد

اسلام آباد: (13 ستمبر 2017) عدالت نےایفی ڈرین کوٹہ کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت اسلام آباد کی جج ارم نیازی نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ،سماعت کے آغاز اینٹی نارکوٹکس فورس کے وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کی گئی کہ ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں ملوث علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاؤنٹس منجمند کئے جائیں۔

عدالت نے اینٹی نارکوٹکس فورس کی استدعا کو قبول کرتے ہوئے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کے بینک اکاؤنٹس منجمند کر دیئے۔

عدالتی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے علی موسی گیلانی نے کہا کہ میرے اکاؤنٹ میں پیٹرول کے لیے صرف لاکھ روپے پڑے تھے ، انہیں بھی منجمد کردیا گیا ہے، اسکے ساتھ ہی سابق وزیراعظم کے بیٹے نے مقدمے میں بریت کی درخواست دائر کردی ہے ۔جس پر عدالت نے اے این ایف حکام کو محکمانہ کارروائی کی رپورٹ آئندہ سماعت پر جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت اٹھائیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی پر بھی فرد جرم عائد کر رکھی ہے، ملزمان پر عائد کیے گئے فرد جرم میں ایفی ڈرین کوٹے کا غلط استعمال اور اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانا شامل ہے۔

حنیف عباسی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ جھوٹا، بےبنیاد اور سیاسی طور پر بنایا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اینٹی نارکوٹکس فورس اپنی جانچ پڑتال مکمل کر چکی ہے اور انہیں بلا جواز مقدمے میں پھنسایا گیا ہے۔اس کے علاوہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے حنیف عباسی اوران کے اہلخانہ کونوٹس جاری کررکھا ہے، جس میں حنیف عباسی سمیت ان کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید انکوائری کا بھی حکم دیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

ایفی ڈرین کیس: حنیف عباسی اور اہلخانہ کو نوٹسز جاری

ایفی ڈرین کیس: علی موسیٰ گیلانی کے وارنٹ گرفتاری جاری

 

Comments are closed.

Scroll To Top