تازہ ترین
بہاولنگر:ہارون آبادروڈپرٹریفک حادثہ،5افرادجاں بحق،2زخمی

بہاولنگر:ہارون آبادروڈپرٹریفک حادثہ،5افرادجاں بحق،2زخمی

بہاولنگر میں ٹریکٹر دوسری سمت سے آنے والے رکشے سے جاٹکرایا ، خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاندان کے  پانچ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر دوسرے سمت سے آنے والے رکشے سے ٹکرا گیا۔ افسوس ناک حادثے میں رکشے میں سوار پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔۔ حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top