تازہ ترین
بدین ،کراچی:چھاپے میں انصار الشریعہ کے 4 کارکن گرفتار

بدین ،کراچی:چھاپے میں انصار الشریعہ کے 4 کارکن گرفتار

بدین:(11ستمبر،2017)بدین اور کراچی میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے انصار الشریعہ کے 4کارکنوں کو حراست میں لے لیاہے۔

 حساس اداروں اور پولیس نے کراچی ائرپورٹ پر سے بھی ابوصالح نامی شخص کو گرفتار کیاہے جو کہ انصارالشریعہ کا کارندہ ہے۔جوکہ کراچی سے فرار ہونا چاہتاتھا۔

اس کے علاوہ بدین میں چھاپے میں مارکر اس دہشتگرد تنظیم کے تین افراد کو گرفتار کیاگیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ تینوں افراد ملزم سروش کے ساتھی ہیں.

واضح رہے کہ اس تنظیم نے عید کے دن ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن پر قاتلانہ حملہ کیاتھا جس میں تین افرادجاں بحق ہوگئےتھے۔

ایم کیوایم رہنما حملے میں محفوظ رہےتھے، بعد میں قانون نافذکرنے والے اداروں کی کارروائی میں گرفتاریوں سے پتا چلاتھا کہ یہ تنظیم کراچی میں پولیس اہلکاروں پر حملوں میں بھی ملوث ہے۔

اس تنظیم کی تشویشناک بات اعلی تعلیمی یافتہ نوجوانوں کا اس کی مذموم کارروائیوں میں حصہ لینا ہے۔

.اس سےقبل انصار الشریعہ کے کارندوں کو ملتان اور پشین سے بھی گرفتار کیا گیاتھا

یہ بھی پڑھیے:

ملتان اور کوئٹہ سے انصارالشریعہ کے اہم کمانڈر گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top