تازہ ترین
مردہ عورت کے رحم کا ٹرانسپلانٹ، صحت مند بچی کی پیدائش کا کامیاب تجربہ

مردہ عورت کے رحم کا ٹرانسپلانٹ، صحت مند بچی کی پیدائش کا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک:(06 دسمبر 2018) میڈیکل سائنس کا نیا کرشما ۔ دنیا میں پہلی بار مردہ عورت کے رحم سے صحت مند بچی کی پیدائش کا میاب تجربہ کیا گیا ہے۔

برازیل کے شہر ساؤ پالو میں دوہزار سولہ میں دس گھنٹے کے طویل آپریشن کے ذریعے مردہ عورت کا رحم ایک بتیس سالہ خاتون میں ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا۔خاتون پیدائشی طور پر رحم سے محروم تھی۔مرد ہ خاتون کی رحم کی دوسری عورت میں کامیاب پیوند کاری کےدس ناکام تجربوں کے بعد آخر کار ایک کامیاب آپریشن کیا گیا ہے جس کے بعد ننھی منی پیاری سے پھول جیسی کلی کا جنم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ پینتالیس برس کی خاتون جس کی موت دماغ کی شریان پھٹنے سے ہوئی اس نے اپنی رحم مرنے سے پہلے عطیہ کردی تھی ۔دوسری خاتون میں یہ رحم لگائی گئی جس کے کچھ عرصے بعد خاتون کے حاملہ ہونے پر دس گھنٹے کا طویل آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں ڈھائی کلو کی پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ڈاکٹروں اور سائنس دانوں کے مطابق یہ تجربہ میڈیکل سائنس کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مصر میں خاتون کی تین ہزار سال پرانی حنوط شدہ لاش دریافت

دنیا کے سب سے چھوٹے ڈائنوسار کے ’نقشِ پا‘ دریافت

Comments are closed.

Scroll To Top