تازہ ترین
بابر غوری کا ایم کیوایم لندن چھوڑنے کا فیصلہ

بابر غوری کا ایم کیوایم لندن چھوڑنے کا فیصلہ

کراچی :(10دسمبر، 2017)ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ان کاکہناہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ وہ پاکستان مخالف نعرے کے ساتھ نہیں ہیں، جبکہ انھوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

بابر غوری کا کہنا تھاکہ پارٹی سےاستعفےکا فیصلہ خالصتاًذاتی ہے ،فی الحال کسی سیاسی جماعت اورگروپ میں شامل نہیں ہورہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم لندن کا حصہ تھے اور اسی سے مستعفی ہو رہے ہیں جبکہ انھوں نے واضح کیا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان میں کبھی شامل نہیں رہے ۔

دوسری طرف ہیوسٹن میں مقیم ایم کیوایم لندن کے رہنما شمیم صدیقی نے پارٹی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا ہے۔ انھوں نے بھی اپنے استعفے کی وجوہات میں ذاتی نوعیت کا بتایاہے۔

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top