تازہ ترین
مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا

مسلمان کرکٹر عثمان خواجہ کی منگیتر نے اسلام قبول کرلیا

سڈنی : (19 مارچ 2018) آسٹریلیا کے مسلمان کرکٹرعثمان خواجہ کی منگیترریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا ہے، دونوں اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ کی 22 سالہ منگیتر ریچل میکلیلن نے اسلام قبول کرلیا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے اورعثمان یا ان کے اہل خانہ کا ان پر کوئی دباؤ نہیں تھا۔

ویڈیو دیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں ،بشکریہ: 60 منٹ، آسٹریلیا

غیرملکی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے پہلے انہیں اسلام کے بارے میں اتنا ہی معلوم تھا جتنا میڈیا میں بتایا جاتا ہے۔
ریچل میکلیلن نے کہا کہ عثمان خواجہ سے ملاقات سے قبل انہیں اسلام اور مسلمانوں سے متعلق منفی خبریں سننے اور پڑھنے کو ملیں۔

دوسری جانب آسٹریلوی کرکٹرعثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، انہوں نے بتایا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرانہیں نفرت آمیز پیغامات موصول ہوتے تھے جن میں لکھا ہوتا تھا کہ ریچل سے شادی کرنا حرام ہے کیونکہ وہ مسلمان نہیں ہے۔عثمان خواجہ نے کہا کہ ریچل پراسلام قبول کرنے کے لیے کبھی دباؤ نہیں ڈالا اور اسلام قبول کرنے کا فیصلہ ریچل کا ذاتی فیصلہ ہے،کرکٹر عثمان خواجہ کا کہنا ہے کہ ان کی زندگی میں مذہب کو اولین درجہ حاصل ہے، جب ریچل کے ساتھ ان کی قربت ہوئی تو لوگوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں نے انہیں برا بھلا کہا اور جب انہوں نے ریچل کے ساتھ تصاویر اپ لوڈ کیں تو ان کے کچھ مسلمان ساتھیوں نے کہا کہ ریچل کے ساتھ رشتہ حرام ہے اور وہ مسلمان نہیں۔

واضح رہے کہ ریچل میکلیلن کا تعلق آسٹریلیا کے شہر برسبین سے ہے اور دونوں اگلے ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا کاکڑ نے اسلام قبول کرلیا

بھارتی اداکارہ شمی آنٹی چل بسیں

 

Comments are closed.

Scroll To Top