تازہ ترین
ایشز سیریز کینگروز کے نام

ایشز سیریز کینگروز کے نام

پرتھ: (18 دسمبر 2017) پرتھ میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر میچ کے ساتھ ایشز سیریز بھی اپنے نام کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اس نے اپنی پہلی اننگز میں ڈیوڈ ملان اور وکٹ کیپر جانی بیئرسٹو کی سنچریوں کی بدولت 403 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا نے کپتان اسٹیو سمتھ کی ڈبل سنچری اور مچل مارش کی جارحانہ سینچری کے بدولت نو وکٹوں کے نقصان پر 662 رنز بناکر اننگز دیکلیئر کر دی اور 259 رنز کی اہم سبقت حاصل کی تھی۔کھیل کا چوتھے دن بارش کے باعث متاثر ہوا مگر آخری دن کا کھیل شروع ہوا تو انگلش ٹیم کو شدید مشکلات کا سامنا رہا، انگلش بیٹنگ لائن آسٹریلیا کی تباہ کن بولنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور بلے باز میچ بچانے میں ناکام رہے، پوری ٹیم دوسری اننگز میں دو سو اٹھارہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز ونس 55 اور ڈیوڈ ملان 54 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں السٹرل کک 14، اسٹون مین 3، کپتان جوئے روٹ اور جونی برسٹو 14،14، معین علی 11، کرس ووکس 22، کریگ اوور ٹن 12 اور اسٹارٹ براڈ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوش ہیزلی ووڈ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ نیتھن لیون اور پیٹ کمنز نے 2،2 اور مچل اسٹارک نے ایک شکار کیا۔آسٹریلیا نے پرتھ ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 41 رنز سے شکست دے کر 5 میچز کی سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کرتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا نے 5 میچز پر مشتمل ایشز سیریز میں 0-3 کی واضح برتری حاصل کرلی جب کہ اس سے قبل ایشز سیریز میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔اس سے قبل برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز 2017 سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے مہمان ٹیم کو 120 رنز سے شکست دے کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

آئی سی سی نے ایشز سیریز میں فکسنگ کے الزامات کو مسترد کردیا

فاسٹ بولرجنید خان اور بیٹسمین امام الحق بھی ان فٹ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top