تازہ ترین
چودہ اگست ہمیں جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، نگراں وزیراعظم

چودہ اگست ہمیں جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد:( 14 اگست 2018) نگراں وزیراعظم ناصر الملک نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ قائداعظم کے اتحاد ،ایمان اورنظم وضبط کے سنہری اصولوں پرعملدرآمد کرتے ہوئے ہم اپنے موجودہ مسائل پرقابو پاسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعظم جسٹس (ر) ناصرالملک نے یوم آزادی کے موقع پراپنے پیغام میں کہا کہ چودہ اگست ہمیں اپنے آباؤ اجداد کی برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک محفوظ اور الگ وطن کے حصول کی جمہوری جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جہاں وہ مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے مطابق اپنی زندگیاں بسرکرسکیں۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ قائداعظم کے اتحاد، ایمان اور نظم وضبط کے سنہری اصولوں پرعملدرآمد کے غیرمتزلزل عزم سے ہمیں اپنے موجودہ مسائل پرقابو پانے اور پاکستان کو خود کفیل اور اقتصادی لحاظ سے مستحکم اور خوشحال ملک بنانے میں مدد ملے گی۔

اس سے قبل آج پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

محفوظ گیریزن میں  اکیس توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔ اس کے بعد پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی اور یوم آزادی کے دن کا آغاز کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔

ملیر کینٹ کراچی اور کوئٹہ کینٹ میں بھی21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔

یہ بھی پڑھیے

ملک بھر میں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں جشن آزادی کے موقع پر شاندار آتشبازی کے مظاہرے

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top