تازہ ترین
افغان حکام کا ہوٹل پر حملہ کرنے والے دو حملہ آوروں کا مارنے کا دعویٰ

افغان حکام کا ہوٹل پر حملہ کرنے والے دو حملہ آوروں کا مارنے کا دعویٰ

کابل : (21 جنوری 2018) افغان دارالحکومت کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل میں فائرنگ اور خودکش دھماکے سے 15 افراد ہلاک متعدد زخمی۔ حملہ آوروں نے ہوٹل کے ملازمین اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا۔ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دو حملہ آور مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے فائیو اسٹار ہوٹل پر مسلح افراد کے حملے میں پندرہ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔ عسکریت پسندوں نے ہوٹل کے عملے اور مہمانوں کو یرغمال بنالیا ہے۔ مسلح افراد باورچی خانے سے ہوٹل کی دیگر منزلوں تک گئے اور ہوٹل کی پہلی منزل کو آگ لگادی۔ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں دو حملہ آور مارے جانے کی اطلاعات ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں واقع فائیو اسٹار ہوٹل میں چار مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہوئے جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔ فائرنگ اور دھماکے سے پندرہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ عسکریت پسندوں نے ہوٹل کے عملے اور مسافروں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ افغان افواج نے ہوٹل کی عمارت کو گھیرے میں لے کر علاقے کو خالی کرا لیا ہے جبکہ ہوٹل کے اوپر فوجی ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق عسکریت پسندوں اور فوج کے درمیان مقابلہ کئی گھنٹے سے جاری ہے لیکن گزشتہ ایک گھنٹہ سے فائرنگ کی آوازیں سنائی نہیں دے رہیں۔ مقابلے کے دوران حملہ آوروں نے ہوٹل کی پہلی منزل کو آگ لگا دی۔ ہوٹل کی عمارت سے ایمبولینسز کو زخمیوں کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب عرب ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ہوٹل پر حملہ کرنے والے عسکریت پسندوں کی تعداد 9 ہے۔ حملے کے وقت ہوٹل میں شادی کی تقریب جاری تھی۔ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے میں بجلی بند کر دی ہے جبکہ عسکریت پسندوں سے مقابلہ جاری ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق امریکا نے چند روز پہلے ہوٹلوں پر حملوں کی الرٹ جاری کی تھی۔

افغان حکام نے ہوٹل پر حملہ کرنے والوں میں چار افراد میں سے دو کر ہلاک کرنے کو دعویٰ کیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ نے سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان: کابل کے ہوٹل پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 افراد ہلاک

افغانستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی،34 دہشتگرد ہلاک

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top