تازہ ترین
کپتان زیادہ دن حکومت نہیں سنبھال سکتا، زرداری

کپتان زیادہ دن حکومت نہیں سنبھال سکتا، زرداری

ملتان: (2 دسمبر 2018) آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں اندھے بہرے گونگے لوگ بیٹھے ہیں۔ صدر کے اختیارات نہ چھوڑتا تو ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہیں ہوتا۔ مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ وقت گزارے گا۔

مجھے نہیں لگتا کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکے گا۔ کام نہیں کیا تو گھر جانا پڑے گا۔ سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے صادق آباد میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت پر تنقید کے تیر برسائے۔ بولے کپتان نے جھوٹے وعدے کیے یوٹرن لیا انہیں سیاست کی سمجھ بوجھ نہیں۔ عوام کے اصلی نمائندے ہم ہیں۔ ہم نے کسی کو جیل میں رکھا نہ کسی کا احتساب کیا۔ پتہ ہے پنجاب میں پولیس کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ سمجھتے ہیں اٹھارہویں ترمیم ہم نے اپنے لیے کی تھی۔

سابق صدر نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے پنجاب میں ان کا نعرہ لیا تو اب صوبہ بھی بنائیں اور پنجاب کا بجٹ تقسیم کریں ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے الگ صوبے کا صرف سیاسی نعرہ لگایا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں اندھے بہرے گونگے لوگ بیٹھے ہیں مجھے نہیں لگتا کہ کپتان زیادہ وقت گزاریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو ملک میں کئی بحران تھے ہم ہی ملک کو سنبھالیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کے لئے صدر کے اختیارات پارلیمنٹ کو دیے تھے اگر صدر کے اختیارات نہ چھوڑتا تو ڈینٹسٹ یا پکوڑے والا صدر نہیں ہوتا۔

یہ بھی پڑھیے

پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس: بلاول اور آصف زرداری خطاب کرینگے

کوئی بیوروکریٹ موجودہ حالات میں کام کرنے کو تیار نہیں، آصف زرداری

Comments are closed.

Scroll To Top