تازہ ترین
ایشیاکپ سپر 4 مرحلےمیں آج دبئی میں پاکستان کامقابلہ افغانستان سےہوگا

ایشیاکپ سپر 4 مرحلےمیں آج دبئی میں پاکستان کامقابلہ افغانستان سےہوگا

دبئی : ( 21 ستمبر 2018) ایشیاکپ سپرفورمرحلے میں آج دبئی میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گئے۔ دونوں میں پاکستان نے فتح پائی۔افغان ٹیم کوٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعددونوں ٹیموں کا پہلا ٹاکرا ہوگا۔

ایشیاکپ سپرفورمرحلے میں جمعہ کودبئی میں پاکستان کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ بھارت ابوظہبی میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوون ڈے انٹرنیشنل اورایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلاگیاہے۔پاکستان ٹیم نے دونوں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کی۔پاکستان اورافغانستان کا پہلا ٹکراؤفروری دوہزاربارہ کو شارجہ میں ہوا۔پاکستانی بولرز نے افغان ٹیم کوایک سوپچیانوے رنز پرٹھکانے لگادیا ۔ کریم صادق نے چالیس اورمحمدنبی نے سینتیس رنزبنائے۔ شاہدآفریدی نے پانچ وکٹیں لیں۔پاکستان نے ہدف تیرہ اوورز قبل تین وکٹیں کھوکرپوراکرلیا۔یونس خان ستر اور مصباح الحق چالیس رنزبناکرناقابل شکست رہے۔فتح اللہ ڈھاکا میں دونوں ٹیموں کا دوسری بار سامنا فروری دوہزار چودہ کو ہوا۔ گرین شرٹس نےعمراکمل کی سنچری احمد شہزاد کی ففٹی کی بدولت آٹھ وکٹیں کھوکردو سو اڑتالیس رنز بنائے اورافغانستان نے ایک سوچھہتررنز پرآؤٹ کردیا۔ محمدحفیظ نے تین وکٹیں لیں۔ واحد ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نےافغانستان کے خلاف چھ وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ، افغانستان نے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے دی

بیٹسمینوں نے ذمہ داری سے بیٹنگ نہیں کی، مکی آرتھر

Comments are closed.

Scroll To Top