تازہ ترین
بنگلہ دیش کے خلاف بھرپورکم بیک کریں گے، شعیب ملک

بنگلہ دیش کے خلاف بھرپورکم بیک کریں گے، شعیب ملک

ابوظہبی: (26 ستمبر 2018) ایشیاکپ میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ پریکٹس سیشن کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے میچ میں بھرپور کم بیک کاعزم ظاہر کیا ہے۔

ایشیاکپ سپرفور میں بنگلہ دیش کے خلاف اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم نے بھرپور پریکٹس کی۔ جس میں کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں بہتری کے لیے ہدایات دیں اور مشقیں کرائیں۔ شعیب ملک نے پریکٹس سیشن کے بعد کہا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیم بھرپورانداز سے کم بیک کرے گی۔ فی الحال ہماری توجہ بنگلہ دیش سے میچ پرہے۔ جسے جیت کرفائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد اس کی تیاری کریں گے۔

آل راؤنڈر نے کہاکہ بھارت سے دو میچز ہارنے سے دنیا ختم نہیں ہوگئی۔ بھارتی ٹیم ہم سے کہیں زیادہ تجربہ کارہے جبکہ ہمارے نوجوان پلیئرز میں ابھی تجربے کی کمی ہے۔ انہیں اعتماد دینے کی ضرورت ہے یہی ٹیم بہترنتائج بھی پیش کرے گی۔شعیب ملک نے اپنی کارکردگی کے بارے میں کہاکہ وہ حریف ٹیم کو کمزور یا مضبوط سمجھ کرنہیں کھیلتے ۔اپنی سو فیصد پرفارمنس دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ جوپلیئرز فارم میں انہیں ذمہ داری لینا ہو گی۔ وہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔ کامیابی کے لیےدوتین بولراور بیٹسمین کا عمدہ پرفارم کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ سپر فور: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان فائنل کی جنگ

ایشیاکپ سپرفور: پاکستان اور بنگلہ دیش میچ سیمی فائنل بن گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top