تازہ ترین
ایشیا کپ کا دفاعی چیمپیئن بھارت بے بی ہانگ کانگ سے بمشکل جیت سکا

ایشیا کپ کا دفاعی چیمپیئن بھارت بے بی ہانگ کانگ سے بمشکل جیت سکا

دبئی : ( 19 ستمبر 2018) ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن بھارت نے کرکٹ بے بی ہانگ کانگ کو ہراکر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہانگ کانگ کو چھبیس رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان انشومن راتھ نے ٹاس جیتا اور بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ اوپنر شیکھر دھون اور کپتان روہت شرما نے پہلی وکٹ پر پینتالیس رنز جوڑے۔ روہت شرما تیئیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ بھارت نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹ پر دو سو پچیاسی رنز بنائے۔شیکھر دھون نے شاندار ایک سو ستائیس رنز کی اننگز کھیلی۔ ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاہ نے تین اور احسان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جوابی اننگ میں ہانگ کانگ کی ناتجربہ کار ٹیم نے بھارتی بولرز کو ناکوں چنے چبوادیئے۔ اوپنرز انشومین راتھ اور نزاکت خان نے 174 رنز کی شراکت قائم کی۔ کپتان انشومین 73 رنز کی اننگ کھیل کر آؤٹ ہوئے تو اگلے ہی اوور میں 92 رنز بنانے والے نزاکت بھی آؤٹ ہوگئے۔ جس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں اور ہانگ کانگ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بنا پائی۔ بھارت نے یہ میچ ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد 26 رنز سے جیت لیا۔

ہانگ کانگ کے نزاکت خان 92، انشومن راتھ 73 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے۔ بھارت کے خلیل احمد اور یوویندرا چاہل نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت کے شیکھر دھون کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ: بھارت کا ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 286 رنز کا ہدف

ایشیاء کپ: ہانگ کانگ کا بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top