تازہ ترین
ایشیاء کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا

ایشیاء کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہوگا

ویب ڈیسک:(15 ستمبر 2018) ایشیاء کرکٹ کپ آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جانے والے ایشیاء کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا ، بنگلہ دیش، افغانستان  اور ہانگ کا نگ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ایشیاء کپ کا افتتاحی میچ آج سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ اتوار کو دبئی میں ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

 پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف بدھ 19 ستمبرکو کھیلے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے ماطبق ساڑھے چار بجے شروع ہونگے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ  دو ہزار اٹھارہ کا شیڈول جاری کردیا تھا۔

آج سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے والے ایونٹ میں کل چھ ٹیمیں شریک ہیں جنہیں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے گروپ اے میں دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے جبکہ گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔

ایونٹ کا تیسرا میچ 17 ستمبر کو ابو ظہبی میں افغانستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ بھارت ایونٹ میں پہلا میچ 18 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا جبکہ راؤنڈ مرحلے کا آخری میچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان ہوگا۔

ایونٹ میں پہلی مرتبہ سپر فور مرحلے کو متعارف کرایا گیا ہے جس میں دونوں گروپ کی ابتدائی دو بہترین ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی اور اس مرحلے میں ہر ٹیم کُل تین میچ کھیلے گی تاہم سپر فور کی 2 بہترین ٹیمیں دبئی میں اٹھائیس ستمبر کو فائنل میں ٹکرائیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیاء کرکٹ کپ 2018ء ایشیاء کپ کی تاریخ کا آخری ٹورنامنٹ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کپ ٹرافی کی رونمائی آج ہوگی

ایشیا کپ 2018 کا مکمل شیڈول

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top