تازہ ترین
اٹھارویں ترمیم کی کسی شق کو چھیڑا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، اسفند یار ولی

اٹھارویں ترمیم کی کسی شق کو چھیڑا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے، اسفند یار ولی

پشاور: (20 جنوری 2019) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشیش کی جارہی ہے۔ جس دن اٹھارویں ترمیم کی کسی شق کو چھیڑا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔ پچاس لاکھ گھر بنانے سے پہلے عمران خان وزیرستان کے تباہ شدہ گھر بنائیں۔

باچا خان کی برسی کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیارولی خان نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم سے پنجاب کی اجارہ داری ختم کی گئی۔ افواہیں چل رہی ہیں کہ اٹھارویں ترمیم کو ختم کیا جا رہا ہے۔ جس دن اٹھارویں ترمیم کی کسی شق کو چھیڑا گیا تو سڑکوں پر نکلیں گے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عمران خان دس لاکھ گھر بنانے سے پہلے وزیرستان میں تباہ شدہ گھر بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ایف سی آر کو ختم کیا جبکہ نیا قانون اب تک لاگو نہیں کیا گیا۔ فاٹا کے تمام اختیارات اب بھی گونر کے پاس ہیں۔ چیف الیکشن کمیشنر نے جو حلقہ بندیاں بنائی ہیں وہ اکثر غلط ہیں۔

اسفندیار ولی نے مزید کہا کہ عمران خان کو احتساب کا بہت شوق ہے۔ کپتان الیکشن سے پہلے کہتے تھے کہ اسفندیارولی خان کے بیرون ملک میں جائیدادیں ہیں۔ عمران خان وہ جائیدادیں مجھے دیدیں، میں پچاس فیصد شوکت خانم کو دینے کو تیار ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top