تازہ ترین
اسلام آباد ایئرپورٹ: کروڑوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد ایئرپورٹ: کروڑوں روپے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

اسلام آباد: (19 دسمبر 2018) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کےلئے اے این ایف کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی آئس ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سامان کی اسکیننگ کے دوران مشکوک بیگ سے آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔

ملزم شہزاد ایئربلیو کی پرواز پی اے 270 کے ذریعےجدہ جا رہا تھا۔ ملزم شہزاد کے سفری سامان سے ایک کلو چھ سو گرام آئس ہیروئن ریکور کی گئی ہے۔ ملزم نے آئس ہیروئن کاسمیٹکس کے سامان میں چھپائی تھی۔ ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لئے اینٹی نارکوٹکس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

منگنی ٹوٹنے کا انتقام،سابق منگیتر کے 2 معصوم بچے قتل

سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو دہشتگرد گرفتار

Comments are closed.

Scroll To Top