تازہ ترین
آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو نہیں بھول سکتا، عمران خان

آرمی پبلک اسکول کے شہدا کو نہیں بھول سکتا، عمران خان

اسلام آباد: ( 21 اگست 2018) دہشتگردی کے شکار افراد کی یاد اور خراج تحسین کے دن کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ دہشتگردی سے متاثرہ افراد کا دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے۔ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو نہیں بھول سکتے۔ پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے۔

دہشت گردی کے شکار افراد کی یاد اور خراج تحسین کے دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جن افراد کو دہشت گردی سے نقصان ہوا ان کو حکومت پاکستان خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ دن اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے اظہار تشکر کا بھی دن ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے۔ ملک کے ہزاروں افراد نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جان گنوائی ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کا دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہم آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہدا کو نہیں بھول سکتے۔ تمام نقصان کے باجود ہمارے حوصلے ابھی بھی جوان ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ بے گھر افراد کی ہر ممکن مالی مدد بھی کی گئی ہے۔ دہشت گردی ہماری روشن خیالی برداشت اور بھائی چارے میں کمی نہیں لا سکی۔ بین الاقوامی طور پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہو گا۔

گذشتہ روز وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں عمران خان نے تمام وزرا کو ٹاسک دے دیئے۔ عمران خان کا کہنا تھا وزراء اپنی اپنی وزراتوں میں گڈ گورننس اور میرٹ کا نظام اپنائیں، عوام نے مینڈیٹ دیا ہے، اس پر پورا اترنا ہے، کرپٹ اور نااہل افراد کسی صورت قابل قبول نہیں، تمام وزارتوں کی خود بھی نگرانی کروں گا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ دو چھٹیاں بھی سرکاری نہ ہوتیں تو آپکو ہر گز چھٹی نہ ملتی،اب ہفتے میں دو مرتبہ کابینہ کا اجلاس ہوگاجبکہ میں سولہ گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر کام کروں گا اور وزرا اور مشیروں کو بھی چودہ گھنٹے کام کرنا ہوگا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس میں لوٹی دولت واپس لانے کیلئے ٹاسک فورس قائم کر دی گئی،وزیراعظم کے معاون خصوصی بیرسٹر شہزاد اکبر کو ٹاسک فورس کا کنونیئر مقرر کیا گیا، بیرون ممالک سے رقوم واپسی کیلئے ٹاسک فورم کو دو ہفتوں میں لائحہ عمل طے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ٹاسک فورس دو ہفتوں میں تمام وزارتوں سے منی لانڈرنگ کے کیسز کی تفصیلات اکٹھی کرے گی، ٹاسک فورس دیگر ممالک سے رقوم واپس لانے کیلئے معاہدوں کا بھی جائزہ لے گی۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی سولہ رکنی ٹیم نے حلف اٹھایا تھا، اسد عمر خزانے کے وزیر، شاہ محمود وزیرخارجہ اور فواد چوہدری وزیراطلاعات ، شیخ رشید ریلوے، فروغ نسیم قانون اور پرویز خٹک نے دفاع کی کمان سنبھالی۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

چوہدری طارق بشیر چیمہ کو وزیر سیفران، نورالحق قادری وزیر مذہبی امور، شیریں مزاری وزیر انسانی حقوق، غلام سرور خان وزیر پٹرولیم اور زبیدہ جلال وزیر دفاعی پیداوار کے امور سرانجام دیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان سے کینیڈین ہم منصب کا ٹیلیفونک رابطہ، عالمی معاملات پر گفتگو

چینی وزیراعظم کا عمران خان کو ٹیلیفون، دورہ چین کی دعوت

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top