تازہ ترین
مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات دینے کی تقریب

مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازات دینے کی تقریب

راولپنڈی : (14 اگست 2018) صدر مملکت نے تینوں مسح افواج کےجوانوں اور افسروں کواعزازات سے نوازا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کوہلال امتیاز ملٹری سے نوزا گیا۔

یومِ آزادی کے موقع پر مسلح فواج کے افسروں اور جوانوں کے لیے اعزازت دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت نے تینوں مسح افواج کے جوانوں اور افسروں کو اعزازات سے نوازا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کوہلال امتیاز ملٹری سے نوزا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق انسٹھ افسران و جوانوں کو تمغہ بسالت، چونتیس کو امتیازی اسناد دی گئیں، سترہ افسران کو ہلال امتیازملٹری سے نوازا گیا۔ ستتر افسران و جوانوں کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو چھ کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا۔ کرنل سہیل عابد شہید اور صوبیدار شوکت خان شہید کو بھی ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف سے چینی پولیس فورس کے کمانڈر کی ملاقات، آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل جاوید محمود بخاری کور کمانڈر بہاولپور تعینات، آئی ایس پی آر

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top