تازہ ترین
پاک فوج نے آواران میں زلزلہ متاثرین کو گھر فراہم کردئیے، آئی ایس پی آر

پاک فوج نے آواران میں زلزلہ متاثرین کو گھر فراہم کردئیے، آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(19 دسمبر 2018) پاک فوج نے آواران کےعلاقے مشکئی میں ماڈل گاؤں تیار کر کے مکانات اور دکانیں 2013 کے زلزلہ میں بے گھر ہونے والوں کے حوالے کردی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میں مشکئی ماڈل ویلج کا منصوبہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے مکانات اور دکانوں کی چابیاں 2013 کے زلزلہ متاثرین کے حوالےکیں۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پاک فوج کی جانب سے مثالی گاؤں کا یہ منصوبہ صرف 6 ماہ میں مکمل کیا گیا، جہاں سکول، مارکیٹ، پانی کی سہولیات دستیاب ہیں، اس کے علاوہ ماڈل گاؤں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی فراہم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی افراد نے امن و استحکام اور سماجی و معاشی ترقی کیلئے پاک فوج کی کوششوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف کا دورہ قطر: امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات، آئی ایس پی آر

پرویز خٹک اور شاہ فرمان کا جنوبی وزیرستان کا دورہ، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top