تازہ ترین
آسٹریلیا سے باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

آسٹریلیا سے باہمی تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی : (13 ستمبر 2017)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلوی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دہشت گردی کی جنگ میں پاکستانی قربانیوں سے کو سراہا گیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کا دورہ کیا اور وہاں کی عسکری و سول قیادت سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آسٹریلیا کے جوائنٹ اینڈ پلاننگ ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا جبکہ ایئرچیف مارشل مارک بنسکن اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ آسٹریلوی قیادت نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ دورے کے دوران آسٹریلوی سینیٹ کی خارجہ و دفاعی امور کمیٹی کے ارکان سے بھی ملے ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان باہمی تعلقات میں اضافے کے خواہاں ہیں۔

یہ بھی پڑھئے

آرمی چیف کا نواز شریف کو ٹیلی فون،آئی ایس پی آر

آرمی چیف رتھ فاؤ کی تدفین میں شرکت کے لئے کراچی پہنچ گئے

 

Comments are closed.

Scroll To Top