تازہ ترین
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کابل پہنچ گئے

راولپنڈی: (13 فروری 2018)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ چیف آف ڈیفنس کانفرنس میں شرکت کے لیے کابل پہنچ گئے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں کمانڈر سینٹ کام، کمانڈر ریزولوٹ سپورٹ مشن اور افغان آرمی چیف بھی شریک ہوں گے۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب رواں ماہ 3 فروری کو سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کی قیادت میں پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفد نے کابل کا دورہ کیا تھا۔اس موقع پر پاک، افغان مشترکہ ورکنگ گروپس کے اجلاس کے دوران تہمینہ جنجوعہ نے حال ہی میں کابل میں ہونے والے بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے افغانستان کو بم دھماکوں کی مشترکہ تحقیقات کی پیش کش کی تھی۔

گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیر اصحان مصطفیٰ نے ملاقات کی تھی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے نئے ترک سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں برادر ممالک کے درمیان تعلق مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیر نے خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

اس سے قبل 08 فروری کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل میخیل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیا ل کیا گیا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو کے دورے پر آئے ہوئے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل مخائل کوستاراکوس نے ملاقات کی، جس میں علاقائی سیکورٹی سمیت دو طرفہ امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

جی ایچ کیو کے دورے پر آئے جنرل مخائل کوستاراکوس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیے

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

آرمی چیف سے یورپی یونین ملٹری کمیٹی کے چیئرمین کی ملاقات

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top