تازہ ترین
آرمی چیف کی 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

آرمی چیف کی 15 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق

راولپنڈی: (16 دسمبر 2018) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ ان میں کرسچین کالونی پشاور حملے میں ملوث دہشت گرد بھی شامل ہیں۔ دہشتگردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34افراد شہید ہوئے تھے۔ 20افراد کو قید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 15 دہشتگردوں کی سزاے موت کی توفیق کر دی ہے۔ سزائے موت پانے والے تعلیمی اداروں کو تباہ کرنے، معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کی ان وارداتوں میں مجموعی طور پر 34 افراد شہید جبکہ 19زخمی ہوئے تھے۔ شہید افراد میں مسلح افواج کے 21، فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 9 اہلکار، 2پولیس اہلکار اور دو شہری شامل ہیں۔ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے سزا سنائی تھی۔ 20 مجرموں کو قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں حمید الرحمان، سید علی، ابرار، فدا حسین، رضا اللہ، رحیم اللہ، عمر زادہ، امجد علی، عبدالرحمن، غلام رحیم، محمد خان، رحیم اللہ ولد نورانی گل، راشد اقبال، محمد غفار، رحمان علی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے دوران ٹرائل مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

پاک افغان بارڈر پر قلعوں کی تعمیر اور باڑ لگانے کا کام جاری ہے، آئی ایس پی آر

ایف سی کی سبی میں کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد، آئی ایس پی آر

Comments are closed.

Scroll To Top