تازہ ترین
ایری زونا میں ڈیموکریٹ کریسٹن سنیما نے سینٹ کی نشست جیت لی

ایری زونا میں ڈیموکریٹ کریسٹن سنیما نے سینٹ کی نشست جیت لی

واشنگٹن: (13 نومبر 2018) ڈیموکریٹ کی امیدوار کریسٹن سنیما نے ایری زونامیں امریکی وسط مدتی انتخابات میں سینٹ میں نشست جیت لی۔ سنیما نے ریپبلیکن کی مس مرتھا میکسلی کوشکست دی ہے۔ ڈیموکریٹ کی سنیما ایری زونا کی پہلی خاتون سینیٹر بن گئی۔

خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی وسط مدتی انتخابات میں ایری زونا میں ڈیموکریٹ کی سنیمانے سینٹ کی نشست پر کامیابی حاصل کرکے ایری زونا کی پہلی سینیٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔ ڈیموکریٹ کی امیدوار کریسٹنِ سنیما کے مدمقابل تھی ریپبلیکن کی مرتھا میکسلی جبکہ ریپبلیکن کے سینیٹر جیف فلیک کی خالی تھی جس پر سنیما نے فتح حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

امریکا وسط مدتی انتخابات، ڈیموکریٹس کا ایوان نمائندگان، سینٹ ریپلیکن کا ہوا

امریکا وسط مدتی انتخابات :تیکنکی خرابی ،تاخیر کے باعث ووٹوں کی کاسٹ میں خلل پڑا

Comments are closed.

Scroll To Top