تازہ ترین
صدر مملکت عارف علوی سے ای سی او کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

صدر مملکت عارف علوی سے ای سی او کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات

اسلام آباد: (14 مارچ 2019) اقتصادی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان کی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات۔ صدر مملکت سے ملاقات میں ڈاکٹر ہادی سلیمان نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام اور تعاون کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

سیکرٹری جنرل ای سی او ڈاکٹر ہادی سلیمان کاعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلا دورہ پاکستان۔ صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صدرعارف علوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ای سی او ممالک جنوب، شمال، یورپ اور ایشیا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ٹرانسپورٹ، مواصلات اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری ہے۔ پاکستان افغانستان کی بحالی کے لیے معاونت کرنے والا ای سی او تنظیم کا سب سے بڑا ملک ہے۔

ای سی او کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ہادی سلیمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں،خطے میں امن و استحکام اور تعاون کے لیے پاکستان کی کوششیں لائق تحسین ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top