تازہ ترین
قوم اے پی ایس شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت

قوم اے پی ایس شہدا کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر مملکت

اسلام آباد: (16 دسمبر 2018) سانحہ آرمی پبلک اسکول سانحہ کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ معصوم طلبہ اور اساتذہ کی قربانی نے قوم کو بیدار اور متحد کیا ، قوم اے پی ایس کے شہدا اور ان کے لواحقین کی قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

صدر پاکستان نے ساںحہ آرمی پبلک اسکول کی چوتھی برسی پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن قوم عہد کرے کہ ملک میں انتہا پسندی کا راستہ ہمیشہ کے لیے روکنے کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار رہے گی۔

چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ قیمت ادا کی جس کا کوئی تخمینہ نہیں لگایا جاسکتا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہید بچوں کے لواحقین کا حوصلہ ناقابلِ فراموش ہے۔

وزیر دفا ع پرویز خٹک نے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، قوم سانحہ اے پی ایس کو نہیں بھولی۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ پاکستان وہ ملک ہے جس کے معصوم بچوں کا پاک لہو بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شامل ہے۔

وزیر مملکت برائےداخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ دہشت گردوں کا پیچھا ہر وادی ہر گھاٹی اور ملک کی سرحد کے آخری کونے تک کیا جائے گا۔

سابق صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ یہ شہدا نہ صرف کہ طلبا، اساتذہ اور اسٹاف کے اراکین تھے بلکہ وہ پیراملٹری فورس، پولیس اور سویلین بھی ہیں جنہوں نے دہشتگردی کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ سولہ دسمبر معصوم بچوں کو شہید کیا گیا دہشت گردی کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گیں۔ پاک سر زمین کو امن کا گہوارہ بنائے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

سانحہ آرمی پبلک اسکول کو آج چار برس بیت گئے

سانحہ اے اپی ایس کے معصوم شہدا کو عمران خان کا خراج تحسین

 

Comments are closed.

Scroll To Top