تازہ ترین
ملتان:سوائن فلوکی ایک اور مریضہ دم توڑگئی،مرنے والوں کی تعداد 17ہوگئی

ملتان:سوائن فلوکی ایک اور مریضہ دم توڑگئی،مرنے والوں کی تعداد 17ہوگئی

ملتان (8جنوری، 2018)ملتان کےنشتر اسپتال میں سوائن فلو کی مریضہ دم توڑ گئی ہے جس سے تین ہفتوں کےدوران مرنے والوں کی مجموعی تعداد17 ہو گئی ہےجبکہ20 مریض تاحال نشتر اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھرمیں سوائن فلو سے ہلاکتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے،دوسری جانب محکمہ صحت اور حکومت پنجاب کی نااہلی اور غیر سنجیدگی کا عالم یہ ہے کہ سوائن فلو کا علاج کرنے والے 3ڈاکٹربھی اس موذی مرض میں مبتلاء ہوگئے ہیں۔نشتراسپتال میں مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 110 تک جا پہنچی ہے جن میں سے 68 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے،47 مریضوں میں سوائن فلو کی تصدیق ہوچکی ہے ۔نشتراسپتال میں 20 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 3کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے ، اسپتال ذرائع کے مطابق2 مریضوں کو صحت یاب ہونے کے بعد ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

انفلوئنزا وائرس کی موجودگی بہت حد تک کم ہے، محکمہ صحت خیبر پختونخواہ

ملتان: سیزنل انفلوئنزہ 14 مریضوں کی زندگیاں نگل گیا

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top