تازہ ترین
ملالہ یوسف زئی کے لیے ایک اور ایوارڈ کا اعلان

ملالہ یوسف زئی کے لیے ایک اور ایوارڈ کا اعلان

ویب ڈیسک:(06 دسمبر 2018) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو بچیوں کی تعلیم کے لیے کوششیں کرنے پر آج ہارورڈ ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہارورڈ کینیڈی اسکول کی جانب سے ملالہ یوسف زئی کو آج گلٹس مین ایوارڈ 2018ء دیاجائےگا۔ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیاہارورڈ کینیڈی اسکول کے مطابق ملالہ یوسف زئی کی اسٹوری نوجوان لڑکے لڑکیوں کے لیے متاثر کن ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی برطانیہ کی آکسفور ڈیونی ورسٹی میں زیر تعلیم ہیں۔

اس سے قبل15 اکتوبر 2018ء کو نوبل انعام یافتہ اور پاکستان کی گل مکئی ملالہ یوسف زئی نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ جس کے بعد ملالہ آکسفورڈکے مباحثہ سوسائٹی کی سرگرم رکن بن گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اکیس سالہ ملالہ یوسف زئی آکسفورڈ یونیورسٹی کے نامور مباحثہ کلب کی سر گرم رکن بن گئی ہیں۔ ملالہ کلب کی جانب سے کرائے جانے والے مباحثوں میں بڑھ چڑھ حصہ لیتی ہیں جس کے سبب انہیں کلب کی سر گرم رکن منتخب کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کلب گذشتہ برس متنازع حیثیت سے خبروں میں نمایاں رہا، جب ایک مباحثے کے دوران کنزرویٹیو پارٹی سے تعلق رکھنے والے نوعمر ممبران نے نشے کی حالت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کوشش کی اور عملے کو دھمکایا۔

واضح رہے کہ ماضی میں برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اورمارگریٹ تھیچر اور نامور بی بی سی میزبان نِک روبنسن آکسفورڈ سوسائٹی کے سرگرم رکن رہے ہیں جس کے بعد اب ملالہ کو یہ اعزاز حاصل ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

آکسفورڈ یونیورسٹی میں کنگ خان اور ملالہ یوسف زئی سے ملاقات کا امکان

لندن کی نیشنل پورٹریٹ گیلری میں ملالہ یوسفزئی کے پورٹریٹ آویزاں

 

Comments are closed.

Scroll To Top