تازہ ترین
امیتابھ اور جیا بچن میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش

امیتابھ اور جیا بچن میں علیحدگی کی خبریں زیر گردش

بھارتی سیاست دان امر سنگھ نے دعوٰی کیا ہے کہ بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور جیا بچن کے راستے جداہوگئے ہیں۔

امر سنگھ کے مطابق چالیس برس سے زیادہ عرصے تک ہر مشکل گھڑی میں امیتابھ بچن کے ہم قدم  کھڑی رہنے والی جیا بچن کی ناراضگی کی وجہ کوئی اور نہیں صرف ایشوریا رائے بچن ہیںامرسنگھ کے مطابق چالیس برس سے زیادہ عرصے تک ہر مشکل گھڑی میں امیتابھ بچن کے ہم قدم  کھڑی رہنے والی جیا بچن کی ناراضگی کی وجہ کوئی اور نہیں صرف ایشوریا رائے بچن ہیں

 اپنے انکشافات میں سماج وادی پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جیا بچن کو ایشوریا رائے کی کئی باتوں سے اختلاف ہے  اور شوہر کے یک طرفہ رویے سے دل برداشتہ ہو کر انہوں نے الگ رہنے کا فیصلہ کیا ہے

ماضی میں ریکھا اور امیتابھ بچن کے رومان پرور فسانے بھی عام ہوئے تھے لیکن تب بھی جیا بچن نے بگ بی کا ساتھ نہیں چھوڑا  لیکن ساس اور بہو کی اس لڑائی میں شوہر سے دوری جیا بچن نے برداشت کرنا قبول کر لی ہے۔

بچن خاندان نے فی الحال امر سنگھ کے اس بیان پر کسی قسم کا کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا ہے

Comments are closed.

Scroll To Top