تازہ ترین
امریکی صدرٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

امریکی صدرٹرمپ کا میڈیکل چیک اپ مکمل

واشنگٹن (13جنوری، 2018)ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد پہلا میڈیکل چیک اپ مکمل ہوگیاہے جس کے بارے میں ترجمان وائٹ ہاوس نےبتایا ہے کہ ہے ڈاکٹروں نے ان کی صحت کو بہترین قرار دیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دماغی صحت پر مسلسل خدشات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا پہلا طبی معائنہ والٹر ریڈ نیشنل ملٹری میڈیکل سینٹر میں کروایا ۔ اپنے میڈیکل چیک اپ کے نتائج کا اعلان امریکی صدر منگل کے روز کریں گے ۔ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکا کے صدر کے منتخب ہونے کے بعد سے بے تکی حرکتیں ،زبان پھسلنے جیسے متعدد واقعات رونما ہوئے تھے ۔ مائیکل وولف کی نئی کتاب کے مطابق ٹرمپ کے ساتھی انہیں بچوں جیسا قرار دیتے تھے۔

بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد ٹرمپ پرخود کو منصب صدارت کےلیے فٹ ثابت کرنے کےلیے دباؤتھا۔

یہ بھی پڑھیے:

دھمکیوں کے ساتھ امریکا کی ایران سے ایٹمی معاہدے کی توثیق

احتجاج سے خوفزدہ امریکی صدرکا دورہ برطانیہ منسوخ

Comments are closed.

Scroll To Top