تازہ ترین
نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ جاں بحق

نامعلوم افراد کی فائرنگ، امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ جاں بحق

پشاور: (19 جنوری 2019) پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے امن کمیٹی باڑہ خیبر ایجنسی کے سربراہ ملک میر عالم آفریدی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امن کمیٹی کے سربراہ پشاور سے باڑہ جا رہے تھے کہ ٹول پلازہ حیات آباد کے قریب اچینی خوڑ پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا،موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے میر عالم آفریدی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔

امن کمیٹی کے سربراہ کی میت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پہنچا دی گئی ہے۔ واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ثبوت و شواہد اکٹھے کیے ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے۔

ملک میر عالم آفریدی پر پانچ سال قبل ارباب روڈ کے قریب خودکش حملہ بھی ہوا تھا۔

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top