تازہ ترین
امریکی باکس آفس پرفلم’الیٹا بیٹل اینجل‘ کا راج

امریکی باکس آفس پرفلم’الیٹا بیٹل اینجل‘ کا راج

ویب ڈیسک:(18 فروری 2019) امریکی باکس آفس پرلائیو ایکشن اینی میٹڈ فلم ’الیٹا بیٹل اینجل‘کا راج برقرار ہے۔ فلم نے 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ہدایت کار رابرٹ روڈریگز اورفلمساز جیمس کیمرون کی تیئس ارب پینسٹھ کروڑ روپے سے زائد لاگت کی بڑی بجٹ کی سائنس فکشن فلم نے ریلیزہوتے ہی فلم بینوں کو اپنے سحرمیں جکڑ لیا، سائنس فکشن فلم “الیٹا بیٹل اینجل” نے ابتدائی چار دنوں میں 4 ارب 60 کروڑ روپے کما کرسب سے آگے نکل گئی ہے۔

فلم “دا لیگو مووی 2؛ دا سیکنڈ پارٹ” نے تین ارب اناسئ کروڑروپے سے زائد کا بزنس کیا اوردوسرے نمبرپرآگئی۔

وارنربرادرزکی رومینٹک کامیڈی فلم “ازناٹ اٹ رومینٹک” نے دو ارب چھیانوے کروڑ روپے سے زیادہ کماکر تیسرے نمبرپررہی۔

چوتھی پوزیشن پر رہنے والی فلم  “واٹ مین وانٹ”  ہے  جس کے حصے میں مزید ایک کروڑ نو لاکھ ڈالرز آگئے ہیں۔

خوف اور دہشت کی کہانی بیان کرتی ہالی وڈ تھرلر فلم “ہیپی ڈیتھ ڈے ٹو یو” اس ہفتے نمبر پانچ پر رہی جس نے امریکی باکس آفس پر اٹھاونے لاکھ ڈالرز کا کاروبار کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top