تازہ ترین
بغیر اجازت اڑنے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ

بغیر اجازت اڑنے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ

واشنگٹن:(11 اگست،2018) امریکہ کے سیٹل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا الاسکا ایئرلائن کا طیارہ واشنگٹن کے قریبی جزیرے میں گرکرتباہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی شہر سیاٹل کے ایئرپورٹ سے کمرشل طیارے نے بغیر اجازت اڑان بھری ،جس کے بعد امریکی لڑاکا طیارہ ایف 15 اس کے تعاقب کیلئے نکلا تاہم کچھ ہی دیر بعد تھوڑی دور جا کر مسافر طیارہ کیٹرون آئی لینڈ میں گر کر تباہ ہو گیا

تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکاہے کہ اسے گرایا گیاہے یا پھر یہ کسی تکنیکی خرابی کے باعث خود ہی گر کر تباہ ہواہے ۔ایئرپورٹ انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارہ الاسکا ایئر لائنز کا تھا اور اس حوالے سے رد عمل جاری کرتے ہوئے ایئر لائن نے کہاہے کہ وہ طیارے کی بغیر اجازت اڑانے کے واقعے سے آگاہ ہیں اور طیارہ ایک ملازم نے ہی اڑایا تھا۔

حکام کے مطابق ہائی جیکر مقامی تھا جس کا نام رچ اور عمر 29 سال تھی جبکہ وہ واشنگٹن کے علاقے پیئرس کاؤنٹی کا رہائشی تھا۔ امریکی حکام نے یہ بھی کہا کہ یہ دہشت گردی نہیں بلکہ خودکشی کا واقعہ نظر آتا ہے۔

پائلٹ کی کم مہارت اور اسٹنٹ دکھانے کی کوشش طیارہ گرنے کی وجہ بنی ہے۔ امریکی سیکیورٹی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں کہ یہ واقعہ کس طرح پیش آیا اور ہلاک شدہ ملازم کے کیا مقاصد تھےواقعے کے بعد سیٹائل ایئر پورٹ پر تمام پروازوں کو گراونڈ کیا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد ایئر پورٹ پر آپریشن کو بحال کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہناہے کہ ایئر ٹریفک کنٹرول نے اڑان بھرنے کے بعد پائلٹ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن پائلٹ کی جانب سے آگے سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا تھا، تاہم مسافر طیارے نے کچھ دیر پرواز کرنے کے بعد قلابازیاں کھائیں اور پھر کیٹرون آئی لینڈ کے مقام پر سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار ہائی جیکر بھی ہلاک ہوگیا

یہ بھی پڑھیے

کیلیفورنیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

میکسیکو میں طیارہ ٹیک آف کے پانچ منٹ کے بعد گر کر تباہ ، 85 زخمی

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top