تازہ ترین
نارووال: ہمارے مخالفین حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، احسن اقبال

نارووال: ہمارے مخالفین حکومت کیخلاف سازشیں کر رہے ہیں، احسن اقبال

نارووال: (13 جنوری 2018) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نارووال میں نئے پاسپورٹ آفس اور نادرا آفس میگا سینٹرکی سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے مخالفین مختلف حربے استعمال کرتے ہوے حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمیں نظر رکھنی چاہئے کہ کونسے لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ عمران خان دھرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے وہ طاہرالقادری کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پورے ملک کے اندر نادرا اور پاسپورٹ کی معیاری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ حکومت کوشاں ہے کہ ترقی کے ثمرات ہر سطح پر عوام کو میسر ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نارووال میں نادرا ایگزیکٹو سینٹر اور پاسپورٹ آفس کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایگزیکٹو سینٹر کی تعمیر سے شہریوں کو بین الاقوامی معیار کی سہولیات میسر ہوں گی اور اس کی تکمیل ایک سال سے کم عرصے میں ہوگی۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ ہمارے مخالفین مختلف حربے استعمال کرتے ہوے حکومت کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں۔ ہمیں نظر رکھنی چاہیئے کہ کون سے لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ میں ملک کی تمام سیاسی لیڈرشپ سے کہتا ہوں کہ وہ الیکشن کی تیاری کریں اور عوام کے پاس جائیں اور پھر عوام فیصلہ کریں گے کہ کس نے پانچ سال ملک سے دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے اور کس نے دھرنوں کے ذریعے ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان دھرنے کی پوزیشن میں نہیں اس لیے وہ طاہرالقادری کا کندھا استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم سب کو تدبر اور حکمت کے ساتھ ملک کے اندر امن اور ترقی کو کو قائم رکھنا ہے۔ ہمارے دشمن بلوچستان کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اسی وقت بلوچستان میں حکومت کی تبدیلی کی گئی یہ کونسی پاکستان دوستی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنے خطرات ہمارے ملک کے اندر منڈلا رہے ہیں اس موقع پر اندرونی خلفشار اور تنازعات پیدا کرکے جمہوری عمل کو اگر غیر مستحکم کیا گیا تو تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وفاق وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے اس صورتحال میں ملک کے تمام اداروں اور ریاست کے تمام ستونوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوے اتحاد اور یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ختم نبوت پر ایمان ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی جزو ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے کہا پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ یقین رکھتے ہیں کہ پاکستان کی ترقی کا مستحکم جمہوریت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ مسلم لیگ ن کی اسی جمہوری حکومت کی بدولت آج ملک میں ہر شعبے میں ترقی ہو رہی ہے اور لوگوں کا معیار زندگی بلند ہوا ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے اور وقت پر سینٹ اور قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے چاہیے۔ نادرا ایگزیکٹو سینٹر کے سنگ بنیاد کی تقریب کے موقع پر چیئرمین نادرا عثمان مبین، پارلیمانی سیکرہٹری خواجہ وسیم بٹ، چیئرمین بلدیہ پیر سید اظہر الحسن گیلانی اور سماجی رہنما ملک سعید الحق کے علاوہ اہل نارووال کی بڑی تعداد موجود تھی۔

یہ بھی پڑھیے

سی پیک سے کسی کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیئے، احسن اقبال

امریکی صدر کا بیان ہماری قربانیوں کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے، احسن اقبال

Comments are closed.

Scroll To Top