تازہ ترین
پیرس: میری جدوجہد آزاد فلسطین کیلئے ہے، احد تمیمی

پیرس: میری جدوجہد آزاد فلسطین کیلئے ہے، احد تمیمی

پیرس: (17 ستمبر 2018) گھر کے آنگن میں گھس کر آنے والے اسرائیلی فوج کو تھپڑ رسید کرنے والی فلسطینی لڑکی احد تمیمی نے کہاہے کہ ان کی جدوجہد آزاد فلسطین کیلئے ہے۔ وہ پیرول پر ہیں اور صیہونی فوج انہیں کسی بھی وقت گرفتار کرسکتی ہے۔

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فرانسیسی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد تمیمی کا کہناتھا۔ سب فلسطینی ریاست کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اسرائیلی قید سے رہائی کے بعد وہ بیلجیم جانا چاہتی تھی تاکہ وہ فلسطین کی جدوجہد کو عالمی سطح پر روشناس کرسکیں۔ تمیمی نے کہا کہ ایک اسرائیلی فوجی اس کے کزن کو گولی ماری تھی اور انہوں نے تھپڑ بھی اسی فوجی کو مارا تھا۔ایک سوال پر تمیمی نے کہا کہ پیدائش کے بعد ہوش آنے پر ایک فلسطینی بچہ آزاد ریاست کیلئے جدوجہد شروع کرتاہے اور ہزاروں فلسطینی اس جدوجہد میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہید ہوچکے ہیں۔ احد نے کہا کہ وہ قانون کی تعلیم حاصل کرکے عالمی سطح پر فلسطین کا مقدمہ لڑنا چاہتی ہے۔ اسرائیل کے نئے نسل کیلئے پیغام میں احد تمیمی نے کہاکہ وہ خود میں انسانیت پیدا کریں۔ اور بھرے اور بھلے میں تمیز کریں۔ فلسطینی یا کسی اور سے نا انصافی نہ کریں۔ انہوں نے تمام فلسطینوں سے اپیل کی کہ وہ متحدہ ہوکر اسرائیل کے خلاف مزاحمت کی تریک جاری رکھیں۔

یہ بھی پڑھیے

اسرائیل نے احد تمیمی کے بیرون ملک سفر پر پابندی عائد کردی

آزاد فلسطین کی جدوجہد میں ہزار بار بھی جیل جانے کو تیار ہوں، عہد تمیمی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top