تازہ ترین
اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اپوزیشن کا سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

اسلام آباد: (14 دسمبر 2018) ایوان بالا کے بعد قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جانے نہ ہونے پر اپوزیشن کی جانب سے واک آؤٹ کیا گیا جس کے بعد اسمبلی اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو آج بھی اپوزیشن اراکین نے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جانے پر احتجاج کیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونا تشویش کا باعث ہے، مجھے یقین ہے کہ آج آپ خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیں گے۔اس موقع پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے۔

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن اراکین نے آج مسلسل دوسرے روز اسمبلی کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس پیر تک کے لیے ملتوی کردیا۔

اس سے قبل ایوان بالا کے اجلاس میں بھی اپوزیشن ارکان کی جانب سے لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکش آرڈر جاری نہ کئے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا۔

اس موقع پر راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ نیب نے سیاسی رہنماؤں کے میڈیا ٹرائل کا نیا طریقہ ایجاد کیا ہے، کسی کو موقع دیئے بغیر اس کا نام اخبارات میں آجاتا ہے۔اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب سینیٹرز نے اپنی رکنیت کا حلف اٹھایا، حلف اٹھانے والوں میں ولید اقبال اور سیمی ایزدی شامل تھے، قائم مقام چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے نومنتخب ارکان سے حلف لیا۔بعد ازاں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر ولید اقبال نے اپنی قیادت کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم غریبوں کے حقوق کا تحفظ کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیے

http://urdu.abbtakk.tv/%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%8C%D9%B9-%D8%A7%D8%AC%D9%84%D8%A7%D8%B3-%D9%82%D8%A7%D8%A6%D9%85-%D9%85%D9%82%D8%A7%D9%85-%DA%86%DB%8C%D8%A6%D8%B1%D9%85%DB%8C%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%B2%DB%8C%D8%B1-%D8%B5%D8%AF/

وفاقی وزرا کی عدم حاضری پر اپوزیشن کا سینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ

Comments are closed.

Scroll To Top