تازہ ترین
ملتان: سیزنل انفلو ئنزا کے بعد ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملتان: سیزنل انفلو ئنزا کے بعد ڈینگی نے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی

ملتان: (11 جنوری 2018) سیزنل انفلو ئنزا کے بعد ڈینگی نے بھی ملتان میں خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ ڈینگی سے متاثرہ ایک مریض کو نشتر اسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں سیزنل انفلو ئنزا کے حملے ابھی کم نہ ہوئے تھے کہ ڈینگی مچھر نے بھی پر پھیلانا شروع کر دیے ہیں۔

نشتر اسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریض 45 سالہ رانا علی حسن کو داخل کرلیا گیا ہے۔ متاثرہ مریض کا تعلق نشتر کالونی سے ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مریض کو گزشتہ4 روز سے شدید بخار تھاجبکہ دوسری جانب مریض کے ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے کے بعد متاثرہ مریض کو فوری طورپر آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان:سوائن فلو نے ایک اور جان لے لی، مرنے والوں کی تعداد 18تک جاپہنچی

صوبےمیں پولیو وائرس کے مسلسل نمودار ہونے کی وجوہات کاتعین کیاجائے، وزیراعلی سندھ

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top