تازہ ترین
کوئی بھی بڑے رتبے والا شخص قانون کی پکڑ سے محفوظ نہیں، شہریار آفریدی

کوئی بھی بڑے رتبے والا شخص قانون کی پکڑ سے محفوظ نہیں، شہریار آفریدی

اسلام آباد:(18 دسمبر 2018) وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کوئی بھی بڑے سے بڑے رتبے والا شخص قانون کی پکڑ سے بالا تر نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ کوئی شخص قانون ہاتھ میں نہیں لے سکتا۔ ریاست کے چاروں ستونوں کو کمزورنہیں کیا جا سکتا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

Posted by Abbtakk on Tuesday, December 18, 2018

جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر والدین کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔ 64ہزار بچوں کی غیر اخلاقی فلمیں سرگودھا سے برآمد ہوئیں۔ والدین اپنی ذمہ داریاں سمجھیں اور بچوں پر نظر رکھیں۔

غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص کےخلاف بلا امتیاز کار ر وائی کی جائے گی۔ موجودہ حکومت میں کوئی بھی شخص قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکتاہے۔نشہ کے حوالے حکومتی اقدامات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ تعلیمی اداروں میں نشہ کی روک تھام کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈرگ مافیا ہماری نسلوں کو تباہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، شہریار آفریدی

طاہر داوڑ کے خاندان کیلئے وزیراعظم کا خصوصی پیکج کا اعلان، شہریار آفریدی

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top