تازہ ترین
آسٹریلوی فٹبال لیگ نے خواجہ سراؤں کو خاتون لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی

آسٹریلوی فٹبال لیگ نے خواجہ سراؤں کو خاتون لیگ کھیلنے کی اجازت دے دی

سڈنی(14فروری، 2018)آسٹریلوی فٹبال لیگ نے خواجہ سراؤں کو ملکی فٹبال کی خاتون لیگ میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔

آسٹریلوی فٹبال لیگ نے یہ فیصلہ گزشتہ اکتوبر میں خواجہ سرا ہنا مونسے کو لیگ کی ڈرافٹنگ میں روکے جانے کےبعد اٹھایاہے۔آسٹریلوی فٹبال لیگ نے فیصلہ قومی لیگ میں جنسی تنوع کی پالیسی زیر غورلاتے ہوئے اٹھایاہے۔ گذشتہ سال لیگ نے مونسے کو ان کی مقابلوں میں شریک کھلاڑیوں سے زیادہ صحتمند ہونے کے باعث ان کی خواتین مقابلوں میں شرکت سے روک دیاتھا۔ تاہم اپنی پالیسی پر نظرثانی کرتےہوئے خواجہ سراؤں کو مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ہنامونسے نے فیصلے پر خوشی کا اظہارکیا ہے۔مونسے کاکہناتھا کہ میں لیگ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہوں اور اس سال اس میں شرکت کی متمنی ہوں۔

یہ بھی پڑھیے:

بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا :پانچواں ون ڈے جیت کر بھارت سیریز جیت گیا

ونٹراولمپکس، جرمنی 2 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Comments are closed.

Scroll To Top