تازہ ترین
افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

افغان صدر کا طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان

کابل :(17 جون، 2018) افغانستان کی حکومت نے افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کااعلان کردیا، جس کا امریکہ نے خیر مقدم کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکومت نے طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کااعلان کردیا، افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کا اعلان صدر اشرف غنی کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم افغان حکومت کے اعلان کا طالبان نے کوئی جواب نہیں دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مسائل مل کر حل کرنے ہوں گے اور اس عمل میں افغان حکومت ، طالبان اور افغانی عوام کا شامل ہونا ضروری ہے۔

دوسری جانب امریکا نے افغان صدر کی جنگ بندی معاہدے میں توسیع کی پیش کش کو خوش آئندہ قرار دیتے ہوئے مذاکرات میں معاونت، سہولت کاری اور شرکت پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوجی اور طالبان کی اکٹھے نماز عید کی تصاویر دیکھی ہیں، اکٹھے نماز پڑھ سکتے ہیں تو بات چیت کیوں نہیں۔

دوسری جانب گذشتہ روز افغان سیکیورٹی فوسز اور طالبان کے درمیان عید ملتے ہوئے بم دھماکے میں 26 افغان سکیورٹی اہلکار اور طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔افغان حکا م کا کہنا ہے کہ دھماکہ اس وقت ہوا جب افغان سیکیورٹی اہلکار اور طالبان باہم عید مل رہے تھے۔ حکام کے مطابق دھماکہ حادثاتی طور پر ہوا جب ممکنہ طور پر طالبان کی گاڑی میں رکھا ہوا راکٹ دھماکے سے پھٹ گیا۔یاد رے کہ رمضان کے احترام میں طالبان کی جانب سے جنگ بندی کااعلان کیا گیا تھا جس کے جواب میں حکومت نے بھی طالبان کے ساتھ جنگ بندی کی ہوئی تھی جبکہ طالبان کی جانب سے یہ اعلان غیر ملکی سکیورٹی فورسز کے لئے نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیے

مقبوضہ کشمیر میں عید کے روز بھی بھارتی فوج کے مظالم، کشمیری نوجوان شہید

یمن میں سعودی اتحادی افواج کا ائرپورٹ پر قبضہ

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top