ابوظہبی:(21 ستمبر 2018 ) ایشیا کپ کے گروپ فور مرحلے کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،افغانستان ایشیا کپ میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو شکست دے چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں جاری ایشیا کرکٹ کے سپر فور مرحلے میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں ہیں۔
Afghanistan win the toss and going to bat first.
Live Updates: https://t.co/UuNbgO7MtR #AsiaCup2018 #HarSaansMeinBolo pic.twitter.com/e93GyURiP1— PCB Official (@TheRealPCB) September 21, 2018
کپتان سرفراز احمد کے مطابق محمد عامر، شاداب خان اور فہیم اشرف کی جگہ شاہین شاہ آفریدی، محمد نواز اور حارث سہیل کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ افغانستان نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔
شاہین شاہ آفریدی نے آج اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا ہے،اس سے قبل شاہین شاہ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیل چکے ہیں۔
ODI debut for @iShaheenAfridi, national team cap given to him by bowling coach @AzharMahmood11 🧢🇵🇰🏏
Live Updates: https://t.co/UuNbgO7MtR #AsiaCup2018 #HarSaansMeinBolo pic.twitter.com/suQ8B86Wo1— PCB Official (@TheRealPCB) September 21, 2018
گذشتہ روز ایشیا کپ 2018 کے چھٹے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلادیش کو 136 رنز سے شکست دے کر دوسرا بڑا اپ سیٹ کیا، اس سے قبل افغانستان نے سری لنکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے آوٹ کیا تھا۔
Playing XI of Pakistan for #PAKvAFG. Pakistan made three changes Haris Sohail and Mohammad Nawaz are back in the line up along with debutant Shaheen Afridi. Live Updates: https://t.co/UuNbgO7MtR #AsiaCup2018 #HarSaansMeinBolo pic.twitter.com/0HjL4UpPkU
— PCB Official (@TheRealPCB) September 21, 2018
کل ہونے والے میچ میں افغانستان کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے اور مخالف ٹیم کو جیت کے لیے 256 رنز کا ہدف دیا۔
افغان بلے باز حشمت اللہ شاہدی 58 ، راشد خان 57 اور گلبدین 42 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جبکہ شکیب الحسن چار وکٹیں لے کر نمایاں باؤلر رہے اس کے علاوہ ابو حیدر نے 2 اور روبیل حسین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم ابتداء سے ہی مشکلات میں نظر آئی، شکیب الحسن 32 اور محمود اللہ 27 رنز بناسکے ، 255 رنز کے جواب میں بنگال ٹائیگرز 119 پر ڈھیر ہوگئی،افغان گیند بازوں مجیب الرحمان ، گلبدین نائب اور راشد خان نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
یہ بھی پڑھیے